افسران کی اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری ،طارق نجیب نجمی ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب تعینات

جمعہ جون 23:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) عام انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے افسران کی اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق طارق نجیب نجمی کوایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب،،سید احمد فواد کو ڈپٹی کمشنر فیصل آباد،عارف انور بلوچ سیکرٹری بلدیات ،مظہر نیاز کوایڈیشنل چیف سیکرٹری انرجی ،ظفر نصراللہ کوسیکرٹری ماحولیات ،محمد ایوب چوہدری کوسیکرٹری سپورٹس،شیر عالم محمود کو سیکرٹری آبپاشی ،سعد اختر کو ڈی آئی جی کرائم ،محمد عمر شیخ کوآر پی او ڈی جی خان ،عباس احسن کو سی پی او راولپنڈی تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ۔

(جاری ہے)

آمنہ عمران احمد کوڈی جی ایل ڈی اے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :