مصر میں تشکیل پانے والی کابینہ میں 2 نئی خواتین وزراء کی شمولیت کے بعد خاتون وزراء کی تعداد 8 ہوگئی

جمعہ جون 23:12

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) مصر میں تشکیل پانے والی کابینہ میں 2 نئی خواتین وزراء کی شمولیت کے بعد خاتون وزراء کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مصر میں 8 خواتین وزرا کی شمولیت نے نئی تاریخ رقم کردی۔ گزشتہ ہفتے 14 جون کو مصر کی حکومت سنبھالنے والے وزیراعظم اور سابق وزیر برائے رہائش و تعمیرات مصطفی مدبولی نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید دو خواتین کو اپنی کابینہ میں شامل کرلیا ہے جس کے بعد خاتون وزراء کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

مصر کے سربراہ نے نو منتخب خاتون وزراء ہالا زاید کو محکمہ صحت اور یاسمین فواد کو ماحولیات کی وزرات تفویض کردی ہے ،ْ اس سے قبل دیگر 6 خواتین وزراء میں غدہ ولی سماجی سلامتی، سحر بصر سرمایہ کاری، نبیلا مکرام امیگریشن، راعنیہ الماشات سیاحت، ہالا سعید منصوبہ بندی اور ایناس عبدالدائم کو وزرات ثقافت کے قلم دان دئیے گئے۔واضح رہے کہ مصر میں خواتین کی آبادی کا تناسب 48.4 ہے جو تقریباً 95 ملین کے لگ بھگ ہے اور اس وقت مصر میں 25 فیصد خواتین کارِ حکومت میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :