محکمہ سیاحت جی بی سرفہ رنگا جیب ریلی کے لاکھوں روپے ہڑپ کر گیا، مہدی ٹینٹ سروس و دیگر متاثرین اخراجات کی عدم ادائیگی پر سراپا احتجاج ، سرکاری تقریبات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا

جمعہ جون 23:15

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) محکمہ سیاحت جی بی سرفہ رنگا جیب ریلی کے لاکھوں روپے ہڑپ کر گیا، مہدی ٹینٹ سروس و دیگر متاثرین اخراجات کی عدم ادائیگی پر سراپا احتجاج ، سرکاری تقریبات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

دنیا کے سرد ترین صحرا سرفہ رنگاہ میں گزشتہ سال جیپ ریلی کے لئے محکمہ سیاحت جی بی نے مختلف پرائیوٹ اداروں سے تعائون لیا تھا تاکہ جیپ ریلی کو موثر اور منظم طریقے سے کامیاب بنا سکیں اور انتظامات کو شاندار بنانے کیلئے شامیانے ،کراکری ، سائونڈ سسٹم وغیرہ پرائیوٹ اداروں سے کرائے پر حاصل کئے تھے جبکہ لاکھوں روپے تاحال واجب الادا ہیں اور محکمہ سیاحت کو متعدد بار ادائیگی کیلئے سفارشات بھیجی گئیں ہیں تاہم بار بار کی درخواستوں کے باوجود تاحال ادائیگی کے آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔

دریں اثناء ذرائع نے بتایا کہ متعدد پرائیوٹ اداروں نے عدم ادائیگی پر آئندہ سرکاری تقریبات کیلئے سامان فراہم کرنے سے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :