راولپنڈی ،2018 کا پاکستان شعوری انقلاب کا پاکستان ہے،محمد فائق شاہ

جمعہ جون 23:16

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے الیکشن 2018ء کے عوام رابطہ مہم کے سلسلہ میں چار سدہ، مردان ، نوشہرہ اور سوات کے دورے سے قبل کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ2018 کا پاکستان شعوری انقلاب کا پاکستان ہے، عوام نے اب فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ شخصی ، موروثی اور مفاداتی سیاست کو ختم کر دیں گے نئے اور با کردار لوگوں کو سامنے لائیں گے ،انہوں نے کہا کہ 70سال سے پاکستان کے ساتھ ظلم اور نا انصافی ہو رہی ہے ، عوام غربت، بے روزگاری اور پسماندگی کا شکار ہیںامن ترقی پارٹی ہر سطح پر نوجوانوں اور تمام طبقات کو متحد کر کے عوامی جنگ لڑے گی انہوں نے کہا کہ امن ترقی پارٹی کو ٹکٹ کے حصول کیلئے ہزاروں درخواستیں موصول ہوئیں سیکروٹنی کے بعد227افراد کو قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں سے ٹکٹ جاری کئے گئے جو حقیقی معنوں میں عوام کے نمائندے ہیں۔

متعلقہ عنوان :