راولپنڈی،سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان 24 جون کو اقبال پیلس دھمیال کیمپ چکری روڈ پر جلسہ عام کریں گے

جمعہ جون 23:16

راولپنڈی،سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان 24 جون  کو اقبال ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نی24 جون (بروز اتوار) جلسہ عام کا اعلان کیا ہے جس میں وہ شام 5بجے اقبال پیلس دھمیال کیمپ چکری روڈ پراین ای59اورپی پی12کے عوام سے خطاب کریں گے جلسہ کے میزبان ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال،چیئر مین یونین کونسل لکھن راجہ فیصل،چیئرمین موہری غزن بابر بھٹی ،وائس چیئر مین محمد مقصود، چیئر مین چک جلال دین ملک لیاقت اور چوہدری ساجد چیئر مین گرجا راجہ الطاف وائس چیئرمین ملک نعیم ، چیئرمین دھاماں سیداں عمران الیاس اور دھمیال کے نمبردار اسد ہوں گے اور تمام یونین کونسلوں کے کونسلرز معززین اور عوام بڑی تعداد میں شرکت کریں گے

متعلقہ عنوان :