فیصل آباد: ڈرگ ایکٹ کی مختلف خلاف و رزیاں

ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے کی پاداش میں 5 میڈیکل سٹورز کے مالکان اور عطائی ڈاکٹرز کے خلاف کیسز ٹرائل کے لئے ڈرگ کورٹ بھجوانے کا فیصلہ کرلیا

جمعہ 22 جون 2018 23:17

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے ڈرگ ایکٹ کی مختلف خلاف ورزیوں کی پاداش میں 5 میڈیکل سٹورز کے مالکان اور عطائی ڈاکٹرز کے خلاف کیسز ٹرائل کے لئے ڈرگ کورٹ بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سنگین خلاف ورزی پر ایک میڈیکل سٹور کے خلاف ایف آئی آر درج کرانی4، کو وارننگ اور دستاویزات کی تصدیق کے سلسلے میں 17 میڈیکل سٹور/کلینک کے کیسز موخر کر دیئے گئے۔

آن لائن کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز میاں آفتاب احمد کی زیر صدارت منعقد ہونے والے کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس میں مجموعی طور پر 27 میڈیکل سٹورز و کلینکس کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا گیا جن کے خلاف ڈرگ انسپکڑز کی طرف سے انسپکشن رپورٹس بھجوائی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عدنان،سیکرٹری بورڈ عارف شہزاد،ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر سجیلہ نذیر،بورڈ کے ممبر غلام صابر اور ڈرگ انسپکڑز خالد مصطفی،ذیشان احمد ودیگر نے شرکت کی۔

صدر اجلاس نے ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزیوں کے مرتکب میڈیکل سٹورز وکلینکس کے خلاف انسپکشن رپورٹس کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ بغیر ڈرگ لائسنس،غیر رجسٹرڈ اور غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹورز کو سیل کیا جائے اور بعد ازاں ان کی نگرانی کا عمل بھی جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ ڈرگ لائسنس کے بغیر ادویات کی فروخت کے منفی رجحان کا قلع قمع کرنے کے لئے بھرپور اپریشن کے خاطر خواہ نتائج حاصل ہونے چاہیں۔انہوں نے کہا کہ کوالیفائیڈ ڈرگ لائسنس ہولڈرکو میڈیکل سٹور پر موجود ہونا چاہیے اس سلسلے میں خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیں۔انہوں نے ڈرگ انسپکڑز کو ہدایت کی کہ وہ دیانتداری سے فرائض انجام دیں اور ان کی تمام تر کارروائیاں شفاف اور نیک نیتی پر مبنی ہونی چاہیں۔

متعلقہ عنوان :