Live Updates

نور محمد دمڑ کا پا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے ،صوبائی ترجمان

جمعہ 22 جون 2018 23:17

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی ترجمان نے کہا ہے کہ نور محمد دمڑ کا پاکستان تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی پاکستان تحریک انصاف ہرنائی نے نور محمد دمڑ کی کسی حمایت کا اعلان کیا ہے ایک معطل کارکن صدام اور اس کے چند ساتھی ذاتی حیثیت سے نور محمد دمڑ کی حمایت کررھے ھیں نور محمد دمڑ جو چند دن پہلے پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل ھوچکے ھیں ان کا پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے تلے پروگرام کرنا اور پاکستان تحریک انصاف کا نام استعمال کرنا بلوچستان عوامی پارٹی کی شکست تسلیم کرکے پاکستان تحریک انصاف کے نام پر کامیاب ھونے کے خواب دیکھنا سمجھ سے بالاتر ھے اگر نور محمد دمڑ صاحب بلوچستان عوامی پارٹی کا نام استعمال کرتے ھوئے شرماتے ھیں تو انہوں نے اس جماعت میں شمولیت کیوں اختیار کی ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف حلقہ 6 کے امیدوار سردارزادہ اکبر خان ترین ھے انشا الللہ پاکستان تحریک انصاف اس حلقے سے کامیاب ھوکر بار بار پارٹیاں بدلنے والوں کو جواب دیگی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات