سپریم کورٹ کے سوموٹو پر کسانوں کو ادائیگیاں کی جارہی ہیں،کین کمشنر پنجاب ثنا اللہ

جمعہ جون 23:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) ہدیٰ شوگر مل کی جانب سے ہونے والی ادائیگیوں میں اسسٹنٹ کمشنر صابر شاہ اور مقامی پٹواری ملک جمیل احمد کی جانب سے بطور رشوت کٹواتی کرنے پر کین کمشنر پنجاب ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے سوموٹو پر کسانوں کو ادائیگیاں کی جارہی ہیں ۔

(جاری ہے)

ھدی شوگر مل کی ادائیگیوں میں اگر اسسٹنٹ کمشنر اور مقامی پٹواری مل کر کرپشن کر رہے ہیں تو میں ڈپٹی کمشنر ننکانہ سے بات کرتا ہوں کہ وہ کسانوں کو انکے گنے کے مطابق ادائیگیاں صاف و شفاف طریقہ سے کروائیں اور کسانوں کا استحصال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔