سکھر،چیف جسٹس کا سول اسپتال کا دورہ، کارکردگی آور انتظامات پر عدم اطمینان کا اظہار

اسپتال میں وینٹی لیٹر نہ ہونے پر تعجب کا اظہار کس طرح مریضوں کو ایمرجنسی میں کس طرح ٹریٹ کیا جاتا ہی چیف جسٹس کا سوال ایم ایس گڑبڑاگئے، مریضوں کی عیادت ،شکارپور کے مریض کی شکایت پر شکارپور اور خانپور کے ایم ایس کو طلب کرلیا شہریوں نے پینے کاپانی بھی دکھایا، شہریوں اور صحافیوں کی جانب سے قبرستانوں میں گندا پانی جمع ہونے کی بھی شکایات، ایس آر پی کے برطرف اہلکاروں کا احتجاج، چیف جسٹس مظاہرین سے ان کی درخواستیں ساتھ لے گئے

جمعہ جون 23:20

سکھر،چیف جسٹس کا سول اسپتال کا دورہ، کارکردگی آور انتظامات پر عدم ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان کا سول اسپتال کا دورہ، کارکردگی آور انتظامات پر عدم اطمینان کا اظہار، چیف جسٹس کا اسپتال میں وینٹی لیٹر نہ ہونے پر تعجب کا اظہار کس طرح مریضوں کو ایمرجنسی میں کس طرح ٹریٹ کیا جاتا ہی چیف جسٹس کا سوال، ایم ایس گڑبڑاگئے، مریضوں کی عیادت ،شکارپور کے مریض کی شکایت پر شکارپور اور خانپور کے ایم ایس کو طلب کرلیا، چیف جسٹس کے دورے کے دوران شہریوں نے پینے کے لیے فراہم کیا جانے والا پانی بھی دکھایا، شہریوں اور صحافیوں کی جانب سے قبرستانوں میں گندا پانی جمع ہونے کی بھی شکایات، ایس آر پی کے برطرف اہلکاروں کا احتجاج،، چیف جسٹس مظاہرین سے ان کی درخواستیں ساتھ لے گئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سندھ ہائی کورٹ کے ججز اور افسران کی ایک بڑی تعداد کے ہمراہ سکھر کے سول اسپتال کا دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے اسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور وہاں پر داخل مریضوں کی عیادت کی اور ان سے اسپتال میں ملنے والی سہولیات کے بارے میں معلومات لی چیف جسٹس کے دورے کے دوران ایم ایس اور دیگر اسپتال انتظامیہ اس وقت گڑ بڑا گئی جب چیف جسٹس نے ان سے سوال کیا کہ اسپتال میں کتنے وینٹی لیٹر ہیں تو ان کو بتایا گیا کہ اسپتال میں ایک بھی وینٹی لیٹر نہیں ہے جس پر چیف جسٹس نے تعجب کا اظہار کیا اور پوچھا کہ پھر ایمر جنسی میں کیا کیا جاتا ہے دورے کے دوران ایک مریض نے چیف جسٹس کو بتایا ہے اس کا تعلق شکارپور ضلع کی علاقے خانپور سے ہے مگر اس کا نہ تو خانپور میں علاج کیا گیا اور نہ ہی شکارپور کے سول اسپتال میں اسے علاج کی سہولت دی گئی جس پر چیف جسٹس نے فوری طور پر ایم ایس خانپور اور ایم ایس شکارپور کو طلب کرنے کیااحکامات جاری کیے جبکہ انہوں نے اسپتال کے مختلف شعبہ جات کی حالت زار پربرہمی کا بھی اظہار کیا چیف جسٹس نے اس موقع پر اسپتال کی کارکردگی اور انتظامات پر عدم اطیمنان کا بھی اظہار کیا اور انتظامات کو بہتر سے بہتر بنانے اور مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں چیف جسٹس کے دورے کے دوران شہریوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی جس میں سے کئی نے چیف جسٹس کو سکھر کے شہریوں کو پینے کے لیے فراہم کیے جانے والی پانی کی بوتلیں بھی دکھائیں جبکہ ایک شہری نے ان کو شہر کے مختلف قبرستانوں میں سالوں سے گندا پانی جمع ہونے کی شکایت بھی کی جس پر چیف جسٹس نے ان کو تحریری طور پر درخواست بھیجنے کی ہدایت کی دورے کے دوران ایس آر پی کے برطرف اہلکاروں نے اپنی برطرفی کیخلاف چیف جسٹس کے سامنے احتجاج بھی کیا جن سے چیف جسٹس نے ملنے کی کوشش کی تاہم رش زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ ان سے نہ مل سکے اور ان سے بھی درخواست وصول کی روانگی کے دوران صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی بات چیت میں چیف جسٹس نے اسپتال کی کارکردگی اور انتظامات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور کہاکہ کچھ اسپتالوں کی کارکردگی سے مطمئن ہوں لیکن فی الحال ان کے نام نہیں بتا سکتا چیف جسٹس کے دوران نوجوانوں کے ایک گروپ نے قرآن پاک ہاتھوں میں بھی اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیا تاہم چیف جسٹس ان سے بھی نہ مل سکے۔

#