نگران حکومت کی اولین ترجیح الیکشن کی شفافیت کو ممکن بنانا اورامن وامان کا قیام ہے، آغاعمراحمد بنگلزئی

جمعہ 22 جون 2018 23:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) نگران صوبائی وزیر داخلہ وقبائلی امور آغاعمراحمد بنگلزئی نے کہاہے کہ نگران حکومت کی اولین ترجیح الیکشن کی شفافیت کو ممکن بنانا اورامن وامان کا قیام ہے۔نگران حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے ۔صوبے میں امن وامان کو برقرار رکھنا نگران حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہاکہ پورے صوبے کو مدنظررکھتے ہوئے موثر سیکورٹی پلان ترتیب دیا جارہاہے تاکہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے اورہر ایک خوشگوار ماحول میں الیکشن مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکے ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے سیکریٹری داخلہ حیدر علی شکوہ سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سیکریٹری داخلہ نے اس موقع بھر پورا تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ امن وامان کا حصول ہماری پہلی ترجیح ہے اور پورے بلو چستان میں امن وامان کو یقینی بنایاجائے گا اور اس حوالے سے عوام کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ سیکورٹی ادروں سے مکمل تعاون کریں تاکہ امن وامان کا قیام یقینی بنایا جاسکے اس موقع پر سیکورٹی سے متعلق امورپر تفصیلی تبادلہ خیال اور فیصلہ کیا گیا کہ اس حوالے اس ایک اعلیٰ سطحی اجلاس بلایا جائے گا جس میں سیکورٹی اداروں کے سربراہان اور تمام ڈویژنل کمشنر شریک ہوں گے۔