اے ون گریڈ حاصل کرنے والے طلبہ فارم ویب سائٹ سے ڈاؤن کر سکتے ہیں

کیش پرائز کیلئے حاصل کردہ نمبروں کے مطابق شیڈول جاری کیا جائے گا،پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین

جمعہ جون 23:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے 2017 کے امتحانات سائنس گروپ میں اے ون گریڈ حاصل کرنے والے طلبہ کیلئے 25ہزار روپے کیش پرائز کا اعلان کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تمام طلبہ کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ اس سلسلے میں فارم بورڈ آفس کے ریسرچ سیکشن یا ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ طلبہ کے مارک شیٹ پر حاصل کردہ نمبروں کے مطابق ہی شیڈول بورڈ کی ویب سائٹ اور پرنٹ میڈیا پرمتعلقہ تاریخوں میں جاری کیا جائے گا،طلبہ تصدیق شدہ مارک شیٹ، ایڈمٹ کارڈ، ب فارم اور والدین /سرپرست کی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کے ساتھ فارم بورڈ آفس کے ریسرچ سیکشن میں جمع کروا سکتے ہیں۔#

متعلقہ عنوان :