امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لیے الجزائر اور عراق میں انٹرنیٹ سروس بند

سوالات انٹرنیٹ کے ذریعے لیک ہونے کی شکایات پر انٹرنیٹ سروسز کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں،حکام

ہفتہ 23 جون 2018 11:55

امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لیے الجزائر اور عراق میں انٹرنیٹ سروس ..
بغداد/الجیریا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) الجزائر اورعراق کی حکومت نے امتحانی پرچہ آئوٹ ہونے کی شکایات پر سخت نوٹس لیتے ہو ئے پورے ملک میں انٹرنیٹ اورفیس بک سمیت تمام سماجی رابطوںکی ویب سائٹس ہی بندکردیں ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق الجزائرکی حکومت نے امتحانات کے دوران پرچوں کے سوالات انٹرنیٹ کے ذریعے لیک ہونے کی شکایات پر انٹرنیٹ سروسز کے خلاف سخت اقدامات کئے ہیں ااورپورے ملک میں انٹرنیٹ سروس ہی بند کردی جس کے باعث انٹرنیٹ کے صارفین فیس بک سمیت سماجی رابطوں کی تمام ویب سائٹ تک رسائی دوران امتحانات بلاک کردی ہے۔

(جاری ہے)

الجزائرکی وزیرتعلیم نے باقاعدہ سرکاری ریڈیو پراعلان کیا ہے کہ امتحانات کے دوران روزانہ صبح 2 گھنٹے تک انٹرنیٹ سروس بند رہے گی کیونکہ اس عرصے کے دوران ملک بھر میں طلبا کے امتحانات ہورہے ہیں اسلئے ملک بھرمیں انٹرنیٹ سروس اورسوشل میڈیا تک رسائی منقطع رہے گی ۔وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ یہ اقدام امتحانات میں ہرممکن حد تک نقل کی روک تھام کیلئے اٹھایا گیا ،اسی طرح عراق میں بھی امتحانی پرچے آئوٹ ہونے کی شکایات پر ملک بھرمیں روزانہ دو گھنٹے تک انٹرنیٹ سروس بند رہے گی،عراق میں بھی یہ اقدام امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے اٹھایا گیا ہے۔