بالی ووڈ ادکارہ سونم کپور آہوجا نے اپنے ہونے والے بچوں کے نام بتادئیے

بچوں کی پیدائش بارے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا ،ْنام میں میرا اور آنند دونوں کا نام آئے گا ،ْ انٹرویو

ہفتہ جون 12:02

بالی ووڈ ادکارہ سونم کپور آہوجا نے اپنے ہونے والے بچوں کے نام بتادئیے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) بالی ووڈ ادکارہ سونم کپور آہوجا نے اپنے ہونے والے بچوں کے نام بتادئیے۔۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹریو میں سونم کپور سے جب ان کے نام سے متعلق پوچھا گیا تو انہوںنے کہاکہ یہ ایک لمبی کہانی ہے جس پر میری اپنے شوہر کے ساتھ کافی دیر تک بحث جاری رہی کیوں کہ میں اپنے نام کے ساتھ اپنے والد اور شوہر دونوں کے نام لگانا چاہتی تھی جس کی وجہ سے اپنا نام سونم کپور آہوجا رکھا۔

سونم کپور کے شوہر آنند آہوجا کے نام تبدیل کرنے سے متعلق انہوںنے کہاکہ وہ بھی اپنے نام کے ساتھ مجھے جوڑنا چاہتے تھے جس کی بنا پر پہلے انہوں نے کہا کہ میں اپنا نام آنند کپور آہوجا یا پھر آنند آہوجا کپور رکھ لیتا ہوں ، جس پر میں نے کہا نہیں اس میں میرا نام آنا چاہیے کیوں کہ ہم سب کے نام کے آخر میں والد کا نام آتا ہے مگر کسی کے نام میں والدہ کا نام نہیں ہوتا تاہم میں چاہتی تھی کہ میرے بچوں کے نام کے آخر میں میرا نام بھی آئے جس کی وجہ سے میرے شوہر نے اپنا نام آنند سونم آہوجا کردیا۔

(جاری ہے)

بچوں کی پیدائش سے متعلق سوال پرسونم کپور کا کہنا تھا کہ ہم نے بچوں کے بارے میں سوچا ہے کہ کب ہمارے بچے ہونے چاہیے تاہم اس کے حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا البتہ ہمارے بچوں کے نام میں میرا اور آنند دونوں کا نام آئے گا۔

متعلقہ عنوان :