امریکہ میں پاکستان کے نئے سفیر علی جہانگیر نے صدر ٹرمپ کو سفارتی اسناد پیش کردیں

اعزاز احمد چوہدری کی سبکدوشی کے بعد 8 مئی کو علی جہانگیر صدیقی کو امریکا میں پاکستان کا سفیر تعینات کیا گیا تھا

ہفتہ 23 جون 2018 12:17

امریکہ میں پاکستان کے نئے سفیر علی جہانگیر نے صدر ٹرمپ کو سفارتی اسناد ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) امریکہ میں پاکستان کے نئے سفیر علی جہانگیر صدیقی نے صدر ڈونلڈر ٹرمپ کو سفارتی اسناد پیش کردیں۔انہوں نے سفارتی اسناد وائٹ ہائوس آمد کے موقع پر پیش کیں۔

(جاری ہے)

اعزاز احمد چوہدری کی سبکدوشی کے بعد 8 مئی کو علی جہانگیر صدیقی کو امریکا میں پاکستان کا سفیر تعینات کیا گیا تھا۔جس کے بعد 29 مئی کو وہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچے اور اگلے روز یعنی 30 مئی کو انہوں نے پاکستانی سفیر کی حیثیت سے عہدے کاچارج سنبھالا۔امریکی صدر کو اسناد پیش کرنے کے بعد وہ پاکستانی سفیر کے طور پر کام کرسکیں گے۔