عافیہ صدیقی سے مبینہ بدسلوکی،

پاکستان کا پیغام مل چکا ہے، امریکی محکمہ خارجہ سزا یافتہ مجرموں کے ساتھ امریکا میں عالمی انسانی حقوق کی پاسداری کی جاتی ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا بیان

ہفتہ 23 جون 2018 12:20

عافیہ صدیقی سے مبینہ بدسلوکی،
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستانی دفتر خارجہ نے امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی سے مبینہ بدسلوکی سے متعلق رابطہ کیا ہے، سزا یافتہ مجرموں کے ساتھ امریکا میں عالمی انسانی حقوق کی پاسداری کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

واشنگٹن سے جاری ایک بیان میں ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے بدسلوکی کے الزامات سے متعلق پاکستان کا سرکاری پیغام ملا ہے۔ترجمان نے کہا کہ سزا یافتہ مجرموں کے ساتھ امریکا میں عالمی انسانی حقوق کی پاسداری کی جاتی ہے اور تمام قیدیوں سے امریکی آئین اور قانون کے مطابق برتا ئو کیا جاتا ہے۔