گڈانی،سمندر میں ڈوبنے والے 2 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں، تعداد 6 ہوگئی

ہفتہ 23 جون 2018 12:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) گڈانی کے سمندر میںنہاتے ہوئے ڈوب جانے والے مزید 2 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیںجس کے بعد واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گڈانی میں سمندر میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 17 افراد ڈوب گئے تھے۔ڈوبنے والوں میں سے 11 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا تھا جبکہ 4 خواتین کی لاشیں نکال لی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب 2 بچے لاپتہ تھے، جن کی تلاش میں جاری ریسکیو اور سرچ آپریشن گزشتہ روز اندھیرا ہونے پر روک دیا گیا تھا۔ ہفتہ کی صبح دوبارہ سرچ آپریشن شروع کیا گیا اور دونوں بچوں کی لاشیں نکال لی گئی۔ریسکیو آپریشن میں ایدھی کے غوطہ خوروں نے بھی حصہ لیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے افراد لیاری کے علاقے کچھی پاڑہ کے رہائشی تھے، جو پکنک منانے کے لیے آئے تھے۔