ایپلٹ ٹربیونل نے این اے 57 میں کاغذات نامزدگی کے معاملے پر شاہد خاقان کے وکیل کو تیاری کیلئے 2 دن کی مہلت دیدی

ہفتہ جون 12:20

ایپلٹ ٹربیونل نے این اے 57 میں کاغذات نامزدگی کے معاملے پر شاہد خاقان ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) ایپلٹ ٹربیونل میں این اے 57 میں شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی کے معاملے پر شاہد خاقان عباسی کے وکیل نے عدالت سے تیاری کیلئے وقت دینے کی استدعا کر دی۔ عدالت نے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 25 جون تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو این اے 57 میں شاہد خاقان عباسی کے کاغذات پر اعتراضات کے معاملے پر ایپلٹ ٹربیونل میں سماعت ہوئی۔ اس موقع پر شاہد خاقان عباسی کے وکیل طاہر عباسی آر او ایپلٹ ٹربیونل کے سامنے پیش ہوئے۔ شاہد خاقان عباسی کے وکیل نے عدالت سے تیاری کیلئے وقت دینے کی استدعا کی ۔ عدالت نے وکیل کی استدعا منظور کر لی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 25 جون تک ملتوی کر دی۔