Live Updates

مریم نواز نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنے شوہر سے متعلق کیا لکھا؟

سینئیر صحافی نے لائیو پروگرام میں بتا کر سب کے قہقہے لگوائے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 23 جون 2018 12:19

مریم نواز نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنے شوہر سے متعلق کیا لکھا؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جون 2018ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی عامر متین نے کہا کہ مریم نواز نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے جمع کروائے گئے اپنے کاغذات نامزدگی اور بیان حلفی میں اپنے شوہر کیپٹن (ر) صفدر سے متعلق لکھا ہے کہ وہ مجھ پر انحصار کرتے ہیں۔ عامر متین نے کہا کہ برصغیر میں گھر جمائی اور گھر داماد کا تصور تو ہے لیکن اس طرح سے کوئی کاغذات میں نہیں لکھتا ۔

مریم نواز نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنے شوہر کے بارے میں ہی لکھ دیا ہے کہ وہ مجھ پر انحصار کرتے ہیں۔ خیال رہےکہ کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کروائے گئے بیان حلفی میں مریم نواز نے اپنی کروڑوں روپے کی جائیداد کا اعتراف کیا ہے جس کے بعد ان کے جائیداد نہ ہونے کے دعوے جُھوٹے ثابت ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق مریم نواز کی جانب سے جمع کروائے گئے بیان حلفی میں بتایا گیا کہ مریم نواز 1506 کینال اراضی کی مالک ہیں۔

الیکشن کمیشن میں جمع کروائے بیان حلفی میں مریم نواز نے خود اپنے دعووں کو جُھوٹا ثابت کیا اور کروڑوں روپے کی جائیداد ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔ بیان حلفی میں بتایا گیا کہ مریم نواز چودھری شوگر ملز میں 4 لاکھ ایک ہزار 455 شئیرز، محمد بخش ٹیکسٹائل مل میں ان کے 4 لاکھ 82 ہزار ایک سو شئیرز، اور حدیبیہ پیپر ملز میں ان کے 4 لاکھ 24 ہزار 2 سو شئیرز ہیں ، مریم نواز ان سمیت 5 ملوں میں شئیر ہولڈر ہیں۔

بیان حلفی میں بتایا گیا کہ مریم نواز نے ایک کمپنی کو 70 لاکھ روپے کا قرض بھی دے رکھا ہے۔2015ء میں انہوں نے چودھری شوگر ملز کو بھی 70 لاکھ روپے کا قرض دے رکھا تھا۔بیان حلفی میں انہوں نے حدیبیہ پیپر مل سمیت دو ملوں کے بند ہونے سے متعلق بھی بتایا۔ مریم نواز نے بتایا کہ انہوں نے 34 لاکھ 62 ہزار روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے، خاندان کی زیر تعمیر فلور مل میں مریم نواز نے 34 لاکھ 62 ہزار روپے کی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔

مریم نواز کو 4 کروڑ، 92 لاکھ 77 ہزار روپے کے تحائف ملے۔2015ء میں مریم نواز کے پاس 958 کینال زمین تھی ، تین برس کے دوران مریم نواز کی زرعی زمین میں 548 کینال کا اضافہ ہوا۔ مریم نواز نے تین برس میں 64 لاکھ روپے سے غیر ملکی دورے کیے۔ مریم نواز نے بتایا کہ ان کے اثاثوں میں سالانہ 4 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات