الحدیدہ سے حوثیوں کا اہم ترین فیلڈ کمانڈر گرفتار،جھڑپوں میں 26جنگجوہلاک

الحدیدہ میں کارروائی کے دوران حوثی ملیشیا کے فیلڈ کمانڈر ابو جلال الریامی کو گرفتار کیا گیا،یمنی فوج کا بیان

ہفتہ 23 جون 2018 12:44

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) یمن کی سرکاری فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ساحلی شہر الحدیدہ میں جاری آپریشن کے دوران حوثی ملیشیا کے ایک سرکردہ فیلڈ کمانڈر کو حراست میں لے لیا ہے۔ادھر الحدیدہ شہر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے باغیوں کو پسپا کرنے کے دوران بھی 21 حوثی گرفتار اور 26ہلاک ہوئے،جبکہ الحدیدہ شہر میں حوثی باغیوں نے شہری آبادی پر راکٹ حملوں کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن کی سرکاری فوج کے العمالقہ بریگیڈ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ الحدیدہ میں کارروائی کے دوران حوثی ملیشیا کے فیلڈ کمانڈر ابو جلال الریامی کو گرفتار کیا گیا ۔بیان میں کہا گیا کہ الریامی کی گرفتاری گزشتہ روز عمل میں آئی۔ ادھر الحدیدہ شہر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے باغیوں کو پسپا کرنے کے دوران بھی 21 حوثی گرفتار اور 26ہلاک ہوئے،الحدیدہ شہر کے مقامی ذرائع کا کہنا تھا کہ حوثی باغیوں نے شہری آبادی پر راکٹ حملوں کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :