سرگودھا ،ْ شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے تمام اضلاع میں انسپکٹروں کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے

ہفتہ جون 13:07

سرگودھا ،ْ شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے تمام اضلاع میں انسپکٹروں ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) پنجاب میں شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے سرگودھا سمیت تمام اضلاع میں ایک ہزار کے قریب انسپکٹروں کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب کے جن 965 انسپکٹروں کوتبدیل کیا جا رہا ہے ان لاہور سے 221 انسپکٹروں میں 106 انسپکٹروں کو گوجرانوالہ ،8آپریشن ونگ ، 55 فیصل آباد اور53 راولپنڈی جبکہ شیخوپورہ ریجن سے 59 انسپکٹروں میں سے 30 کوسرگودھا ، 28 کو ساہیوال اور ایک کو فیصل آباد۔

(جاری ہے)

اسی طرح فیصل آباد ریجنز سے 89 انسپکٹروں میں 39 کو گوجرانوالہ، 50 انسپکٹروں کو لاہور ،سرگودھا ریجن سے 77 انسپکٹروں میں سے 30 کوشیخوپورہ، 47 انسپکٹروں کو ساہیوال ریجن۔گوجرانوالہ ریجن سے 162 انسپکٹروں میں سے 32 کو راولپنڈی ، 35 کوفیصل آباد ،95 کو لاہور ،راولپنڈی ریجنز سے 79 انسپکٹروں میں سے 31 کوگوجرانوالہ 48 کو لاہور ،ساہیوال ریجن سے 65 انسپکٹروں میں سے 38 کو شیخوپورہ ،27 کو سرگودھا،،ملتان سے 92 انسپکٹروں میں سے 48 کو ڈی جی خان 44 کو بہاولپور ریجن ، ڈی جی خان ریجن سے 72 انسپکٹروں میں سے 60 کوملتان 12 انسپکٹروں کوبہاولپور ریجن ،بہاولپور ریجن سے 48 انسپکٹروں میں سے 19 کوڈی جی خان جبکہ 29 انسپکٹروں کو ملتان ریجن بھیجا گیا ہے۔