سرگودہا ،ْنئے ڈی پی اومحمد زبیر دریشک نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا

ہفتہ 23 جون 2018 13:07

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) سرگودھا کے نئے ڈی پی اومحمد زبیر دریشک نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا۔ ڈی پی او سرگودھا کو ڈی پی او آفس میں پولیس کی سلامی دی گئی اور ڈی پی او آفس کے تما م سٹاف کے ساتھ تعارف کروایا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او سرگودھا نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی صورت حال کے پیش نظر ہماری سب سے پہلی ذمہ داری امن وامان کو قائم کرنا ہے ،ہم چوبیس گھنٹے کے ملازم ہیں اپنے آپ کو حاضر رکھیں ،عوام الناس کے ساتھ اچھا سلوک روا رکھا جائے اور تفتیش میں کسی مظلوم کے ساتھ زیادتی نہ کریں ۔ اگر کرپشن کی کوئی شکایت ملی تو متعلقہ پولیس اہلکاروں کو معاف نہیں کروں گا ۔

متعلقہ عنوان :