سرگودہا،ْ شہر کو حقیقی معنوں میں شاہینوں کا شہر بنانے ، عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ایس ڈی اے نے ماسٹر پلان تیار کرکے حکومت کو روانہ کردیا

ہفتہ 23 جون 2018 13:07

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) سرگودھا شہر کو حقیقی معنوں میں شاہینوں کا شہر بنانے اور عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ایس ڈی اے نے ماسٹر پلان تیار کرکے حکومت کو روانہ کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس پلان کے تحت اگر حکومت نے ایس ڈی اے کو فنڈز جاری کئے تو سرگودھا کے عوام محسوس کرینگے کہ ایس ڈی اے نے واقعی ہی عوام کیلئے ایک بہترین پلان تیار کرکے حکومت کو دیا ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی مرزا الیاس بیگ نے کیا مرزا الیاس بیگ نے بتایا کہ فیصل آباد روڈ‘ اجنالہ روڈ‘ خیام سینما پل‘ اسلام پورہ پل‘ گلوالہ‘ چونگی نمبر 9 اور اسی طرح مختلف شاہرات جنہیں دو رویہ کرنے اوور ہیڈ برج‘ انڈر پاس بنانے کے منصوبے شامل ہیں انہیں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا جبکہ اجنالہ روڈ پر ریلوے روڈ کے دونوں اطراف سالم انٹرچینج تک ایکسپریس وے بنانے کی تجویز بھی ایس ڈی اے کی جانب سے حکومت کو دی گئی ہے اس ایکسپریس وے کی تعمیر سے نہ صرف حادثات میں نمایاں کمی آئیگی بلکہ موٹروے تک رسائی بھی بالکل آسان ہوگی مرزا الیاس بیگ نے کہا کہ سرگودھا میں پینے کے صاف پانی اور سیوریج کا جامع منصوبہ بھر واسا‘ ضلع کونسل اور کارپوریشن کیساتھ ساتھ کنٹونمنٹ بورڈ کی مشاورت سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا جس سے سیوریج اور پینے کے صاف پانی کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگا اس موقع پر مرزا الیاس بیگ نے کمشنر سرگودھا ندیم محبوب‘ ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نئے تعینات ہونیوالے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ یہ دونوں افسران بھی سابقہ افسران کی روش کو برقرار رکھتے ہوئے شہریوں کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے۔