رکن کانگریس کی نئے امریکی امیگریشن قانون کی شدید مخالفت

ہفتہ 23 جون 2018 13:13

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) امریکی کانگریس میں ریاست جارجیا کی نمائندگی کرنے والے جون لیوس نے بچوں کو ان کے والدین سے جدا کرنے کے امیگریشن سے متعلق نئے امریکی قانون کی بھر پور مخالفت کردی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو 1960ء کی دہائی میں امریکامیں مروجہ قانون اور قواعد و ضوابط کی جان بوجھ کر خلاف ورزی کرتے ہوئے صرف گورے افراد کے لیے مخصوص باتھ روم میں داخل ہونے کی پاداش میں جیل جانے اور اپنے اس اقدام کیوجہ سے عوام میں بھر پور مقبولیت حاصل کرنے والے جون لیوس نے ایک دفعہ پھر نعرہ مستانہ لگا دیا ہے،جون لیوس نے بچوں کو ان کے والدین سے جدا کرنے کے امیگریشن سے متعلق نئے امریکی قانون کی بھر پور مخالفت کر دی ہے،ایوان میں اپنی تقریر کے دوران جون لیوس صدر ٹرمپ پر خوب گرجے برسے اور اپنے قریبا 60 سال قبل کے اقدام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں روزا پارک اورمارٹن لوتھر کنگ جونئیرکا ماننے والا ہوں،کالے گورے کا مسئلہ بہت دیکھا ہے۔

اب بھی اس مسئلہ پرمجھے جیل بھی جانا پڑا تو گریز نہیں کروں گا۔

متعلقہ عنوان :