بنگلہ دیش میں دوالگ الگ ٹریفک حادثات،

22افرادہلاک،33زخمی پہلے حادثے کا شکارمسافربس تیزی رفتاری کے باعث الٹ گئی،دوسرے حادثے میںکھڑی بس کو ٹرک کی ٹکر

ہفتہ 23 جون 2018 13:24

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) بنگلہ دیش میں دومختلف ٹریفک حادثات میں 22افرادہلاک جبکہ 33افرادزخمی ہوگئے ،زخمیوںکو فوری طور پر قریبی اسپتالوںمیں منتقل کردیاگیا جہاں بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

پہلے حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس ڈھاکا سے انتہائی شمال میں واقع شہر پنچ گڑھ جارہی تھی ،دوسرے حادثے میں بنگلہ دیشی ضلع رنگ پور کے قریب کھڑی بس کو ایک ٹرک نے ٹکر دے ماری،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیشی پولیس نے ایک بیان میں کہاکہ مہیش پور ضلع میں علی الصبح ایک بس کے کھائی میں گرنے سے موقع پر ہی نو افراد کی موت واقع ہو گئی جبکہ مزید سات زخمی ہسپتالوں میں پہنچ کر دم توڑ گئے۔

بس کے دیگر بیس مسافر تین مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ ان میں بعض کی حالت نازک ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس ڈھاکا سے انتہائی شمال میں واقع شہر پنچ گڑھ کی جانب روانہ تھی۔ ایک اور ٹریفک حادثے میں چھ افراد کی موت واقع ہوئی۔ بنگلہ دیشی ضلع رنگ پور کے قریب کھڑی بس کو ایک ٹرک نے ٹکر دے ماری۔ اس حادثے میں تیرہ افراد زخمی بھی ہیں۔