مصر میں ایک مرداورخاتون کی ڈکیتی کی واردات ،ماں دوبیٹوں سمیت قتل

واردات کے دوران گھر میں موجود 3لاکھ 40 ہزار پاونڈ کی نقد رقم بھی لوٹ لی گئی ،پولیس مصروف تفتیش

ہفتہ 23 جون 2018 13:34

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) مصر میں ایک خاندان کا سربراہ ورلڈ فٹ بال میچ دیکھنے میں اتنا مصروف تھا کہ اسکو اپنے گھر میں ڈکیتی کے دوران بیوی اور بچوں کے قتل سے بھی بے خبر رہا۔عرب ٹی وی کے مطابق قتل کا یہ واقعہ قاہرہ کے قریب ایک علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ایک مقامی شہری روس اور مصر کی فٹبال ٹیموں کے درمیان ماسکو میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ کا مقابلہ دیکھنے گھر سے باہر تھا۔

(جاری ہے)

اس دوران نامعلوم افراد نے اس کے گھر میں گھس کر 38 سالہ بیوی اور دو بیٹیوں جن کی عمریں 14 اور 12 سال بتائی جاتی ہیں گلہ گھونٹ کر قتل کردیا۔ڈکیتی کی اس واردات کے دوران گھر میں موجود 3لاکھ 40 ہزار پاونڈ کی نقد رقم بھی لوٹ لی گئی ۔ پولیس نے گھر کے قریب لگے ایک سی سی ٹی کیمرے سے چھان بین کی ہے جس میں واردات کے وقت ایک خاتون اور ایک مرد کو فلیٹ میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے تاہم مقامی شہری انہیں پہچان نہیں سکے۔