سابق سیکریٹری دفاع کو بیرون ملک روانگی سے روک دیا گیا

ہفتہ جون 13:58

سابق سیکریٹری دفاع کو بیرون ملک روانگی سے روک دیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) سابق سیکرٹری دفاع اور سابق چیئر مین پی آئی اے آصف یاسین ملک کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آصف یاسین کا نام ای سی ایل میں شامل تھا جس کی بنیاد پر انہیں بیرون ملک جانے سے روکا گیا ،ْآصف یاسین کا نام سپریم کورٹ کے حکم پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سابق سیکرٹری دفاع اسلام آباد سے افغانستان جانا چاہتے تھے تاہم ان کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے پر انہیں آف لوڈ کر دیا گیا۔