نئی پنجابی فلم ’’لگدی پنجاب دی اے ‘‘عید پر نمائش کے لیے پیش کر نے کا اعلان ‘ فیروزہ علی ہیروین ہوں گی

ہفتہ جون 13:58

نئی پنجابی فلم ’’لگدی پنجاب دی اے ‘‘عید پر نمائش کے لیے پیش کر نے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) نئی پاکستانی پنجابی فلم ’’لگدی پنجاب دی اے ‘‘عید الفطر پر نمائش کے لیے پیش کر نے کا اعلان جبکہ اداکارہ فیروزہ علی فلم کی ہیروین ہوں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مذکورہ نئی پنجابی فلم میں فیروزہ علی ہیروین کا کردار ادا کر رہی ہے اس حوالے سے فیروزہ علی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ میری پہلی فلم لگدی پنجاب دی اے کی شوٹنگ مکمل ہونے جارہی ہے جس میں میری پر فارمنس نہ صرف فلم کی کامیابی ثابت ہوگی بلکہ مجھے اس بات کا بھی یقین ہے کہ جیسے اسٹیج پر میری پر فارمنس کو شائقین پسند کرتے ہیں وہ میری پہلی فلم کی کامیابی کیلئے بھی میرا بھر پور ساتھ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :