میری خواہش ہے مزید پاکستانی فنکار بالی ووڈ میں کام کریں ‘ علی ظفر

ہفتہ 23 جون 2018 14:02

میری خواہش ہے مزید پاکستانی فنکار بالی ووڈ میں کام کریں ‘ علی ظفر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) مقبول گلوگار و اداکار علی ظفر نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ مزید پاکستانی فنکار بالی ووڈ میں کام کریں تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید وسعت پیدا ہو ،پاکستان اور بھارت کو ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں علی ظفر نے کہا کہ پاکستانی اداکار بڑے با صلاحیت ہیں جنہوں نے اپنی خوبصورت اداکاری سے پوری دنیا کو اپنی طرف متوجہ کر لیا ہے ۔ فنکاروں کو سرحدوں میں قید نہیں کیا جا سکتا ، ایک دوسرے سے ملنے سے محبت مزید بڑھتی ہے۔میری خواہش ہے کہ مزید پاکستانی فنکار بالی ووڈ میں کام کریں اسی طرح بھارتی فنکاروں کو بھی پاکستانی فلموں میں کام کرنا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :