آنے والے دنوں میں ملک بھر میں فلمسازی کا سلسلہ تیز ہوگا‘عمائمہ ملک

ہفتہ 23 جون 2018 14:02

آنے والے دنوں میں ملک بھر میں فلمسازی کا سلسلہ تیز ہوگا‘عمائمہ ملک
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) اداکارہ وماڈل عمائمہ ملک نے کہا ہے کہ وہ وقت دورنہیں جب پاکستان میں بننے والی فلم موضوع اورمیوزک کے ساتھ ساتھ فنکاروں کی عمدہ پرفارمنس کے باعث انٹرنیشنل مارکیٹ میں دیکھی اورپسند کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں عمائمہ ملک نے کہا کہ نوجوان فلم میکرزنے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ جن موضوعات پرفلمیں بنانے کا عمل شروع کیا ہے وہ آج کے دورمیں بننے والی فلموں کی اولین ڈیمانڈ ہے۔ اسی لیے اب پاکستان فلم انڈسٹری کے بحران میں کمی دکھائی دے رہی ہے اورآنے والے دنوں میں ملک بھر میں فلمسازی کا سلسلہ تیز ہوگا۔

متعلقہ عنوان :