ڈراموں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر انڈسٹری میں مقابلے کا رحجان نے جنم لیا ‘ معمر رانا

ہفتہ جون 14:02

ڈراموں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر انڈسٹری میں مقابلے کا رحجان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) اداکارر معمر رانا نے کہا ہے کہ ڈراموں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر انڈسٹری میں مقابلے کا رحجان نے جنم لیا ۔ ہر ڈرامہ ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی دوڑ میں ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈرامہ سیریل جدائی میں اہم کردار ادا کر رہا ہوں جس کا ناظرین نے بہت اچھا ریسپانس دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ اچھے اور معیاری ڈرامے یا فلمیں مدتوں یاد رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ڈرامہ انڈسٹری میں کام کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو روزگار ملنا شروع ہوا ہے نئے ڈرامے بننے سے جہاں ڈرامہ انڈسٹری ترقی کر رہی ہے وہاں فنکار اور انڈسٹری سے دیگر افراد کو بہت فائدہ ہوا ہے ۔