یورپی یونین کی روس پر عائد پابندی میں 6ماہ کی توسیع

پابندی میں اضافہ کا فیصلہ روس کی یوکرائن میں فوجی مداخلت پر ہٹ دھرمی کے تناظر میں کیا،یورپی یونین

ہفتہ 23 جون 2018 14:15

یورپی یونین کی روس پر عائد پابندی میں 6ماہ کی توسیع
برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) یورپی یونین نے روس پر عائد پابندی میں 6ماہ کی توسیع کر دی، یورپی یونین نے پابندی میں اضافہ کا فیصلہ روس کی یوکرائن میں فوجی مداخلت پر ہٹ دھرمی کے تناظر میں کیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین حکام اور سفارتکاروں کے مطابق یورپی بلاک کی جانب سے روس کے خلاف عائد اقتصادی پابندیوں میں جنوری سن 2019 تک توسیع کر دی جائے گی۔

یہ پابندی یورپی یونین نے روس کی یوکرائن میں فوجی مداخلت کے تناظر میں عائد کر رکھی ہے۔ روس کے اقتصادی، دفاعی اور توانائی کے شعبوں پر عائد ان پابندیوں میں اس ملک کی جانب سے سن 2014 میں کریمیا پر قبضے کے بعد سے ہر چھ ماہ پر توسیع کی جا رہی ہے۔ اس بحران کی وجہ سے روس اور یورپی یونین کے تعلقات بھی متاثر ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :