مہاجر مخالف جماعت کو مخلوط حکومت سازی کی دعوت دونگا،سلو وینین صدر

ہفتہ 23 جون 2018 14:15

لیو بلیانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) سلووینیہ کے صدر بورٹ پاہور نے کہا ہے کہ مہاجر مخالف جماعت سلووینین ڈیموکریٹک پارٹی (ایس ڈی ایس)کو مخلوط حکومت سازی کی دعوت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سلووینیہ کے صدر بورٹ پاہور نے کہا ہے کہ وہ مہاجرت مخالف جماعت سلووینین ڈیموکریٹک پارٹی (ایس ڈی ایس)کو مخلوط حکومت سازی کی دعوت دیں گے۔ یہ پارٹی تین جون کے الیکشن میں سب سے بڑی سیاسی طاقت بن کر ابھری تھی۔ دائیں بازو کی طرف جھکا رکھنے والی اس سیاسی جماعت نے نوے سیٹوں والی ملکی پارلیمان میں پچیس نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ ایس ڈی ایس نے کہا ہے کہ وہ حکومت سازی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں سے تعاون کرنے پر تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :