مہاجر بحران، جرمنی دوراہے پرکھڑا ہے، مارکوس زوئڈر

بحران کے حل کے لئے جلد ہی اہم فیصلے کر لئے جانے چاہئیں، وزیر اعلیٰ

ہفتہ 23 جون 2018 14:15

مہاجر بحران، جرمنی دوراہے پرکھڑا ہے، مارکوس زوئڈر
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) جرمن صوبے باویریا کے وزیر اعلی مارکوس زوئڈر نے کہا ہے کہ مہاجرین کے بحران نے جرمنی کو دوراہے پر لا کھڑا کیا ہے، بحران کے حل کے لئے جلد ہی اہم فیصلے کر لئے جانے چاہئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن صوبے باویریا کے وزیر اعلی مارکوس زوئڈر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو مہاجرین کے بحران کے حل سے متعلق جاری بحث میں اہم فیصلے کر لینا چاہییں۔

(جاری ہے)

اپنی حکومت کے سو دن پورے ہونے پر انہوں نے روزنامہ ویلٹ میں شائع ہونے والے اپنے آرٹیکل میں لکھا کہ جرمنی ایک دوراہے پر آ چکا ہے۔ چانسلر انگیلا میرکل کی مہاجر دوست پالیسی کے ناقد اس قدامت پسند سیاستدان کے مطابق مہاجرت کے بحران کی وجہ سے دائیں بازو کی سیاسی جماعت اے ایف ڈی عوامی سطح پر مقبول ہو رہی ہے۔ زوئڈر کے مطابق اس صورتحال میں جرمن حکومت کو عوام کا احساس دلانا ہو گا کہ وہ اس بحران پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :