عدالتی کارروائی کے دوران فون کا استعمال،

چیف جسٹس نے ایڈیشنل سیشن جج کا تبادلہ کر دیا چیف جسٹس کا سیشن عدالت کے لاک اپ کا دورہ ،ْقیدیوں کی چیف جسٹس کے حق میں نعرے بازی ،ْاپنے خلاف مقدمات ختم کرانے کی بھی اپیل

ہفتہ 23 جون 2018 14:19

عدالتی کارروائی کے دوران فون کا استعمال،
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے عدالتی کارروائی کے دوران ایڈیشنل سیشن جج کے موبائل فون کے استعمال پر ایڈیشنل سیشن جج کا تبادلہ کردیا۔ ہفتہ کو چیف جسٹس میں ثاقب نثار نے لاڑکانہ کی سیشن عدالت کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عدالتی کارروائی کے دوران ایڈیشنل سیشن جج کے موبائل فون استعمال کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے سیشن عدالت کے جج سے سوال کیا کہ آپ کو عدالتی کارروائی کے دوران موبائل فون رکھنے کی اجازت کس نے دی اور آپ کارروائی کے دوران فون کیوں استعمال کر رہے ہیں نجی ٹی وی کے مطابق بعدِ ازاں چیف جسٹس نے سیشن جج کا تبادلہ بھی کردیا۔چیف جسٹس نے سیشن عدالت میں کے نظم وضبط کو انتہائی ناقص قرار دیا جبکہ کارروائی کے دوران سرکاری وکیل کی غیرموجودگی پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔بعد ازاں چیف جسٹس نے لاڑکانہ میں سیشن عدالت کے لاک اپ کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجود قیدیوں سے ملاقات کی۔قیدیوں نے چیف جسٹس کے حق میں نعرے بازی کی اور ان سے اپنے خلاف مقدمات ختم کرانے کی بھی اپیل کی۔