سرگودھا ،ْبھلوال صدر پولیس نے میاں بیوی سمیت 5 افراد کے قتل میں تمام شواہد کی روشنی میں تفتیش کرتے ہوئے دائرہ کار وسیع کر دیا

ہفتہ جون 14:19

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) سرگودھا کی تحصیل بھلوال صدر پولیس نے چک 11 شمالی گھر میں میاں بیوی سمیت 5 افراد کے قتل میں جائے وقوعہ سے ملنے والا آلہ قتل پسٹل 30 بور جائے وقوعہ سے ملنے والے خالی گولیاں قبضہ میں لے کر مقتولین گھر کے سربراہ 50 سالہ محمد طفیل اس کی 48 سالہ بیوی مجیداں بی بی ان کے 3بچوں 21 سالہ محمد کاشف،22 سالہ ثمر عباس،19 سالہ ثناء بی بی کی نعشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں اور تمام شواہد کی روشنی میں باریک بینی سے تفتیش کرتے ہوئے دائرہ کار وسیع کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق واقعہ میں شدید زخمی 17 سالہ محمد ارشد کا بیان حقائق کو بے نقاب کر سکتا ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مقتولہ ثناء بی بی نے پسند کی شادی کر رکھی تھی اور پھر برادری کے ذریعے واپس ہوئی تھی۔جس پر غیرت یا انتقام کے نام پر واردات کا پہلو بھی مد نظر رکھا جا رہا ہے تاہم پولیس آفیسر نے رابطہ پر بتایا کہ تفتیش کی جا رہی ہے اور انشااللہ جلد از جلد واردات کو ٹریس کر کے اصل حقائق کو بے نقاب کرتے ہوئے ملزم کا سراغ لگا لیا جائے گا۔