بجلی کے بقایاجات کی وصولی مہم کو تیز ترکردیاگیاہے،

بقایاجات بجلی کیلئے ڈیڈلائن 25 جون تک کردی گئی ہے ،ْچوہدری زیاد اکبر

ہفتہ 23 جون 2018 14:19

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) ایکسین برقیات چوہدری زیاد اکبر نے کہاہے کہ بجلی کے بقایاجات کی وصولی مہم کو تیز ترکردیاگیاہے ۔ بقایاجات بجلی کے لیے ڈیڈلائن 25 جون تک کردی گئی ہے ۔ 25 جون تک بقایاجات جمع نہ کروانے والے صارفین بجلی کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گا اور ایسے صارفین جن کے بقایاجات ہونگے ان کے بجلی کے کنکشن منقطع کرکے تار اور میٹرضبط کرلیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

میرپور میں بقایاجات کی وصولی اور بجلی نادہندگان کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے سٹی ون میں ایس ڈی او شوکت سرفراز عباسی اور سٹی ٹو میں ایس ڈی او ارسلان انجم کی سربراہی میں دوٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جوبجلی نادہندگان کے خلاف ہونے والے اپریشن کی نگرانی کریں گی۔ ایکسین برقیات نے جملہ بجلی کے نادہندہ صارفین سے کہا کہ وہ اپنے اپنے بقایاجات 25 جون تک جمع کروادیں 26 جون سے نادہندگان کے بجلی کنکشن منقطع کردیئے جائیں گے اور مکمل بقایاجات کی ادائیگی تک بجلی کے کنکشن کسی صورت بحال نہیں ہونگے ۔ لہذاصارفین پریشانی سے بچنے کے لیے اپنے اپنے بقایاجات فوری جمع کروائیں۔

متعلقہ عنوان :