رواں مالی سال 2017-18 ء کے دوران نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں 4.25 فیصد کا اضافہ

ہفتہ 23 جون 2018 14:23

رواں مالی سال 2017-18 ء کے دوران نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں 4.25 فیصد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) رواں مالی سال 2017-18 ء کے دوران نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں 4.25 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور جاری مالی سال میں یکم جولائی 2017ء سے 8 جون 2018ء کے دوران نجی شعبہ کو مجموعی طور پر 563.9 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں روایتی کمرشل بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کو 378 ارب روپے کے قرضہ جات جاری کئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران شعبہ کو فراہم کردہ قرضوں کا حجم 320.5 ارب روپے ریکارڈ کیاگیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں اسلامک بینکوں کی جانب سے قرضوں کی فراہمی میں 45 فیصد کی کمی سے قرضوں کی فراہمی کا حجم 72.65 ارب روپے تک کم ہوگیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 132.307 ارب روپے کے قرضے نجی شعبہ کو جاری کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :