غیر ملکی فضائی کمپنیوں کو اپنی ویب سائٹوں پر ایک چین پالیسی کی پاسداری کرنے کی ہدایت

ْ44فضائی کمپنیوں میں سے 18نے اپنی ویب سائٹوں پر تائیوان کی جگہ چینی تائیوان کی تصیح کرلی

ہفتہ 23 جون 2018 14:27

غیر ملکی فضائی کمپنیوں کو اپنی ویب سائٹوں پر ایک چین پالیسی کی پاسداری ..
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) اپریل کے وآخر میں چین کے محکمہ شہری ہوابازی نے 44غیر ملکی فضائی کمپنیوں کو ایک مراسلہ بھیجا جس میں کہا گیا ہے کہ تائیوان کے بارے میں ان کی ویب سائٹوں کے حوالوں میں چینی قوانین کی خلاف ورزی کی جاری ہے۔اور یہ ایک چین پالیسی کے منافی ہیں۔اس مراسلہ میں درخواست کی گئی کہ یہ کمپنیاں فوری طور پر اپنی ویب سائٹوں پر نظر ثانی کریں۔

اب تک صرف ائیرفرانس ،بریٹش ائیر وے لفتھنسا ، ائیرکنیڈا،ایمریٹس،قطر ایئر ویز ، ترکش ایئر لائنز،ملائیشیا ائیر لائنز ،فلپائن ایئرلائنز ،سنگاپور ائیرلائنز اور تھائی ایئر ویز نے اپنی ویب سائٹوں پر نظر ثانی کی ہے ۔ 25مئی تک 44فضائی کمپنیوں میں سے 18نے اپنی ویب سائٹوں کو درست کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

فنی وجو کی وجہ سے بقایا 26فضائی کمپنیوں نے 25جولائی تک توسیع کرنے کی درخواست کی ہے۔

چین کے محکمہ شہری ہوابازی نے ان کی درخواست منظور کرلی ہے۔ چینی زبان کا ایک مقولہ ہے کہ اگر آپ کو پتہ ہے کہ آپ نے کوئی غلطی کی ہے تو اسے درست کرلیں،لہذا اس کے پیش نظر متذکراہ بالا کمپنیوں کی تعریف کی جانے چاہیے۔تاہم بعض فضائی کمپنیوں نے اپنی غلطی درست کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اس فہرست میں یونائیٹڈ ائیر لائنز ،ڈیلٹاائیرلائنز،امریکن ایئرلائنز ،کوریا ائیر اور آشیانہ ائیرلائنز اور ائیر انڈیا شامل ہیں۔

وہ ایک ہاتھ سے چینی عوام کی دولت لے رہے ہیں۔ اور دوسری طرف ان کے منہ پر تھپڑ مار رہے ہیں۔جاپان کی دو سب سے بڑی فضائی کمپنیوں جاپان ایئر لائنز اور آل نپن ائیر ویزنے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اپنی ویب سائٹوں پر پہلے ہی’تائیوان ‘‘کی جگہ ’’چین تائیوان‘‘شامل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :