چین کی 1100کلوواٹ ٹرانسمیشن لائن 2018کے وآخر تک مکمل کرلی جائیگی،

3324کلو میٹر لمبی ٹرانمیشن لائن دنیا کی سب سے بڑی ٹرانسمیشن لائن ہے

ہفتہ جون 14:27

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) توقع ہے کہ چین کی 1100کلو واٹ انتہائی ہائی وولٹیج ڈائریکٹ کرنٹ (یوایچ وی ڈی سی)ٹرانسمیشن لائن رواں سال کے وآخر سے قبل مکمل کرلی جائے گی۔

(جاری ہے)

دنیا کی پہلی یو ایچ وی ڈی سی ٹرانمیشن لائن شمالی مغربی چین کے سنکیانگ یغور خودمختار علاقے کے شہر جنگار طاس سے شروع ہوتی ہے اور مشرقی چین کے صوبہ انہوہی کے شہر ووہو کے قصبہ ووچوان میں اختتام پذیر ہوتی اس طرح اس کی مجموعی لمبائی 3324کلو میٹر بنتی ہے اور بجلی کی ترسیل کی گنجائش 12ملین کلوواٹ ہے۔ یہ سب سے بڑی گنجائش اور سب سے زیادہ وولٹیج والی دنیا کی طویل ترین ٹرانسمیشن لائن ہے اس کے علاوہ یہ اپنی نوعیت کی انتہائی جدید ٹرانسمیشن لائن ہے۔

متعلقہ عنوان :