کروشیا، مہاجر وین کو حادثہ،

12افراد زخمی، تمام غیرقانونی مہاجرین پاکستانی تھے، پولیس حکام

ہفتہ 23 جون 2018 14:27

ز غ ریب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) کروشیا میں مہاجرین وین کو حادثہ پیش آنے سے ایک درجن مہاجرین زخمی ہو گئے، وین پر سوار تمام غیرقانونی مہاجرین پاکستانی تھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کروشیائی پولیس کے مطابق ایک وین ہنگری سے تعلق رکھنے والے ایک ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو گئی اور وہ سڑک کے کنارے پر کھڑی رکاوٹوں سے ٹکرا گئی۔

(جاری ہے)

اس حادثے میں کم از کم بارہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثے کی تفتیش پر معلوم ہوا کہ وین پر سوار تمام افراد غیرقانونی مہاجرین تھے۔ پولیس نے تمام زخمی مہاجرین کو قریبی ہسپتال پہنچا دیا ہے۔ وین پر سوار مہاجرین کا تعلق پاکستان سے بتایا گیا ہے۔ اسی طرح کروشیائی پولیس نے سلووینہ کی سرحد پر ایک وین کو روکا تو اس میں سوار چودہ افغان مہاجرین کو برآمد کر لیا گیا۔ یہ نہیں بتایا گیا کہ کروشیائی حکام ان مہاجرین کے ساتھ اگلی کارروائی کیا کریں گے۔