امریکہ نے 215شمالی کوریائی فوجیوں کے تابوت واپس کر دئیے

امریکا ان فوجیوں کے تابوت واپس کر کے اپنے تیس لاپتہ فوجیوں کی باقیات کو حاصل کرے گا

ہفتہ 23 جون 2018 14:27

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) امریکہ نے 215شمالی کوریائی فوجیوں کے تابوت واپس کر دئیے،یہ فوجی 1950سی1953تک جزیرہ نما کوریا کی لڑائی میں ہلاک ہوئے تھے، امریکا ان فوجیوں کے تابوت واپس کر کے اپنے تیس لاپتہ فوجیوں کی باقیات کو حاصل کرے گا۔غیر ملکی ذرائع کے مطابق امریکی فوج شمالی کوریا کے ہلاک ہونے والے 215 فوجیوں کے تابوت گذشتہ روز واپس کر دئیے۔

(جاری ہے)

یہ فوجی1950 سے 1953 تک جزیرہ نما کوریا کی لڑائی میں مارے گئے تھے۔ امریکا ان فوجیوں کے تابوت واپس کر کے اپنے تیس لاپتہ فوجیوں کی باقیات کو حاصل کرے گا۔ جنوبی کوریائی نیوز ایجنسی یونہوپ کے مطابق تیس امریکی فوجی گاڑیاں شمالی کوریائی فوجیوں کے تابوت لے کر ہفتہ تیئیس جون کو جنوبی کوریا سے شمالی کوریائی سرحدی علاقے میں داخل ہوں گی۔ لاپتہ اور ہلاک ہو جانے والے ان فوجیوں کی باقیات کے تبادلے پر اتفاق امریکی صدر اور شمالی کوریائی لیڈر کی سنگاپور میں ہونے والی میٹنگ میں کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :