کمبوڈیا،33کرائے کی مائوں سمیت 5افرادگرفتار

خواتین حاملہ تھیں اور چینی گاہکوں کے لئے بچے جنم دینا چاہتی ہیں، پولیس حکام

ہفتہ 23 جون 2018 14:27

فنوم فین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) کمبوڈین پولیس نے 33کرائے کی مائوں سمیت 5افرادکوگرفتار کر لیا،خواتین حاملہ تھیں اور چینی گاہکوں کے لئے بچے جنم دے رہیں ہیں، کمبوڈیا میں کرائے کی ماں کا کاروبار وسیع پیمانے پر پنپ رہا ہے جب کہ حکومت اسے غیر قانونی قرار دے چکی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کمبوڈیا کی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ایسی تینتیس خواتین کو بازیاب کروایا ہے، جو حاملہ تھیں اور کرائے کی ماں کے طور پر چینی گاہکوں کے لیے بچے جنم دینے والی ہیں۔

پولیس نے اس چھاپے کے دوران پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں کرائے کی ماں کا چینی مینیجر اور بقیہ چاروں کمبوڈیائی خواتین ہیں۔ حاملہ خواتین کو دارالحکومت نوم پنہ کی ایک عمارت کے دو اپارٹمنٹ میں سے بازیاب کیا گیا۔ پولیس کے مطابق حاملہ خواتین کو سردست کسی الزام کا سامنا نہیں ہے۔ کمبوڈیا میں کرائے کی ماں کے کاروبار کو خاصی وسعت حاصل رہی ہے لیکن حکومت نے اس کو سن 2016 سے غیرقانونی قرار دے رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :