ویتنام، فٹ بال میچوں پر جوا کھیلنے والے بین الاقوامی گروہ کے 4ارکان گرفتار

ہفتہ 23 جون 2018 14:27

ویتنام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) ویت نام میں پولیس نے فٹ بال میچوں پر جوا کھیلنے والے بین الاقوامی گروہ کے 4ارکان کو گرفتار کر لیا، سٹے باز گروہ آن لائن 26ملین ڈالر لگا چکا تھا، سٹے کی آن لائن ویب سائٹ کو فلپائن سے کنٹرول کیا جا رہا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویتنامی پولیس نے اس بڑے گروہ کے چار اراکین کو حراست میں لے لیا ہے، جس نے عالمی فٹ بال کپ کے میچوں پر آن لائن جوئے کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اس گروہ کے آن لائن جوئے میں چھبیس ملین ڈالر لگائے جا چکے تھے۔ گرفتار ہونے والے چاروں افراد کو ہوچی منہ سٹی میں سے گرفتار کیا گیا۔ اس گروہ میں ملوث ہونے کے الزام میں کئی دوسرے افراد کو بھی پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ گروہ نے جس ویب سائٹ پر جوا چلانے کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا، وہ فلپائن سے کنٹرول کی جا رہی تھی۔ ویتنامی پولیس کے مطابق فٹ بال میچوں پر کھیلے والے جوئے میں سارے ملک سے ہزاروں افراد شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :