امریکہ پس پردہ اسرائیل فلسطین مابین مفاہمتی پالیسی میں مصروف

یاہو اور کوشز مابین ملاقات میں امن مذاکرات کی دوبارہ بحالی اور زہ میں انسانی صورتحال بارے غور کیا گیا

ہفتہ 23 جون 2018 14:27

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور ٹرمپ کے داماد اور مشیر کوشنر مابین مذاکرات کے پس پردہ اسرائیل اور فلسطین مابین امن بحالی کی کوشش ہے، ملاقات میں امن مذاکرات کے دوبارہ آغاز پر مبنی امریکی منصوبے اور غزہ میں انسانی صورتحال پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنیا مین نتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشیر کوشنرسے امریکہ کے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات کی از سر نو بحالی کے لیے تیار کردہ "صدی کا معاہدہ" پر غور کیا۔

وزیر اعظم ہائوس کے پریس دفتر سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نتن یاہو اور کوشنر مذاکرات میں امریکہ کے اسرائیل میں سفیر ڈیوڈ فریڈ مان اور ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطی جیسن گرین بلیٹ بھی موجود تھے۔وزیر اعظم نتن یاہو نے اس ملاقات کے دوران اسرائیل کی حمایت پر امریکی صدر کا تہہ دل سے مشکور و ممنون ہونے کا اظہار کیا۔اس ملاقات میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات کے دوبارہ آغاز پر مبنی امریکی منصوبے اور غزہ میں انسانی صورتحال پر غور کیا گیا۔