چینی مجلس قائمہ کا اجلاس تیسرا اجلاس اختتام پزیر ،

مرکزی حکومت کی بحٹ استعمال اور نگرانی کی رپورٹ پر نظر ثانی ، آلودگی کی روک تھام ،اعداد و شمار کے نظام کی اصلاحات اور سائنسی تحقیق سمیت دیگر امور سمیت متعدد فیصلے کئے گئے

ہفتہ 23 جون 2018 14:34

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کا تیسرا اجلاس اختتام پزیر ہو گیا ، اجلاس میں مرکزی حکومت کی بحٹ کے استعمال اور نگرانی کی رپورٹ پر نظر ثانی ، آلودگی کی روک تھام ،اعداد و شمار کے نظام کی اصلاحات اور سائنسی تحقیق سمیت دیگر امور کے حوالے سے متعدد فیصلے کئے گئے۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کا تیسرا اجلاس بیجنگ میں اختتام پزیر ہو گیا ، اجلاس کی صدارت مجلس قائمہ کے صدر لی جان شو نے کی ۔

اجلاس میں قومی عوامی کانگریس کی دستور ساز اور قانون ساز کمیٹی کے فرائض اور بحری پولیس کی ذمہ داریوں سمیت دیگر امور کے حوالے سے فیصلے کیے گیے۔ اس کے علاوہ مذکورہ اجلاس میں دو ہزار سترہ میں مرکزی حکومت کی جانب سے بحٹ کے استعمال اور نگرانی کی رپورٹ پر نظر ثانی،آلودگی کی روک تھام ،اعداد و شمار کے نظام کی اصلاحات اور سائنسی تحقیق سمیت دیگر امور کے حوالے سے بھی متعدد فیصلے کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :