عالمی موسمیاتی تنظیم موسمیاتی شعبے میں عالمی تعاون کے حوالے سے چین کے کردار کی معترف

چین کے نمایاں تجربات اور ٹیکنالوجی سے عالمی موسمیاتی تنظیم کے دیگر رکن ممالک استفادہ کر سکتے ہیں، پیٹرٹری ٹالاس

ہفتہ 23 جون 2018 14:34

جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) عالمی موسمیاتی تنظیم کے سیکرٹری جنرل پیٹرٹری ٹالاس نے کہا ہے کہموسمیاتی شعبے میں عالمی تعاون کے حوالے سے چین کے کردار کے معترف ہیں ،چین کے نمایاں تجربات اور ٹیکنالوجی سے عالمی موسمیاتی تنظیم کے دیگر رکن ممالک استفادہ کر سکتے ہیں۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق عالمی موسمیاتی تنظیم کے سیکرٹری جنرل پیٹرٹری ٹالاس نے کہا کہ چین نے دی بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت عالمی موسمیاتی تعاون کے لئے نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں ، تنظیم اس حوالے سے چین کے شکرگزار ہے اور چین کے ساتھ مزید تعاون کی توقع رکھتی ہے ۔

عالمی موسمیاتی تنظیم کی ایگزیکٹو کونسل کا سترواں اجلاس سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں منعقد ہوا ۔ اجلاس کے دوران چین کے محکمہ موسمیات اور عالمی موسمیاتی تنظیم نے بائیس تاریخ کو "دی بیلٹ ایند روڈ موسمیاتی تعاون" اجلاس کا مشترکہ انعقاد کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فریقین کے درمیان خطے میں موسمیاتی تعاون اور دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبوں میں شراکت داری کے حوالے طے شدہ " لیٹر آف انٹینٹ" پر عمل درآمد کے تحت گزشتہ ایک سال کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

تالاس نے کہا کہ گزشتہ بیس برسوں میں چین عوامی موسمیاتی خدمات اور متعلقہ ٹیکنالوجی کی فراہمی کے لحاظ سے دنیا کے صف اول کے ممالک میں رہا ہے جبکہ چین کے نمایاں تجربات اور ٹیکنالوجی سے عالمی موسمیاتی تنظیم کے دیگر رکن ممالک استفادہ کر سکتے ہیں ۔ اجلاس میں شریک چینی مندوب فو چھونگ نے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت جامع مشاورت ، تعمیری شراکت داری اور مشترکہ مفاد کے اصول پر دنیا کے کئی ممالک متفق ہیں ۔ انہوں نے دی بیلٹ ایند روڈ موسمیاتی تعاون میں مزید ممالک کی شمولیت کا خیر مقدم کیا ۔

متعلقہ عنوان :