الحدیدہ میں امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹیں

ہفتہ 23 جون 2018 14:37

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ یمن میں خانہ جنگی کے متحارب فریق الحدیدہ میں امدادی سامان کی ترسیل میں رخنے ڈال رہے ہیں۔ اس بندگاہی شہر میں جاری لڑائی کی وجہ سے وہاں انسانی المیے کی صورتحال شدید تر ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عسکری اتحاد کی مدد سے مقامی فورسز اس شہر کی بازیابی کے لیے حوثی باغیوں کے خلاف نبرد آزما ہیں۔ ایمنسٹی نے کہا ہے کہ ایران نواز حوثی باغی اور سعودی عسکری اتحاد محصور افراد تک امداد کی رسائی میں انتظامی مسائل پیدا کر رہے ہیں، جن کی وجہ سے وہاں بحرانی صورتحال مزید ابتر ہو سکتی ہے۔ اس عالمی تنظیم نے زور دیا ہے کہ متاثرین تک امداد کی رسائی ممکن بنائی جائے۔