حکومت سازی کے انتہائی قریب ہوں ، سعد الحریری

ہفتہ 23 جون 2018 14:37

بیروت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) لبنان کے نامزد وزیر اعظم سعد الحریری نے کہا ہے کہ وہ حکومت سازی کے بہت نزدیک پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس مقصد کی خاطر اہم سیاسی پارٹیوں کے ساتھ مسلسل رابطوں میں ہیں۔

(جاری ہے)

اس عرب ملک میں مئی میں عام انتخابات ہوئے تھے تاہم کوئی بھی جماعت قطعی اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی تھی۔ بین الاقوامی ڈونرز نے کہا ہے کہ اعتماد برقرار رکھنے کی خاطر بیروت میں جلد ہی نئی حکومت کی تشکیل کے بعد اصلاحات کا عمل شروع کر دیا جانا چاہیے۔