کوریائی ریاستیں بچھڑے خاندانوں کی ری یونین پر متفق

ہفتہ جون 14:41

سیئول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) جنوبی اور شمالی کوریائی ریاستوں کے وفود کوریائی جنگ میں علیحدہ ہوئے خاندانوں کو یکجا کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جنوبی اور شمالی کوریا کے بچھڑے خاندانوں کا ملاپ بیس سے چھبیس اگست کے درمیان ہو گا۔ یہ بات جنوبی کوریا کی یونیفیکیشن کی وزارت نے وفود کے مشترکہ بیان کے حوالے سے بتائی ہے۔ خاندانوں کی ری یونین کا یہ اقدام دونوں کوریائی ریاستوں کے درمیان اعتماد کی فضا اور تعلقات کی بحالی کے سلسلے کا ایک حصہ ہے۔