ریک مچار عبوری حکومت کا حصہ نہیں بن سکتے، جنوبی سوڈان

ہفتہ 23 جون 2018 14:41

جوبہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) جنوبی سوڈان کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ باغی رہنما ریک مچار کے ساتھ مزید بات چیت نہیں ہو سکتی۔ یہ اعلان ملک میں چار سال سے زائد عرصے سے جاری شورش کے خاتمے کے لیے تازہ ترین مذاکرات کے بعد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ مذاکرات ایتھوپیا کی ثالثی میں منعقد کیے گئے تھے۔ جنوبی سوڈانی حکومت کے ترجمان مشائیل مکوئی نے ایک نیوز کانفرنس میں باغی رہنما ریک مچار پر تنقید کرتے ہوئے کسی بھی عبوری حکومت میں مچار کی موجودگی کو مسترد کر دیا۔ دوسری جانب مچار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس بیان سے امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ عنوان :